اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملک دشمن عناصر کی ایک اور بزدلانہ کاروائی:کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکہ30مسافر جاں بحق متعدد زخمی

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی بھی اس سٹیشن کو نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں جاں بحق اور زخمیوں میں فوجی و سول دونوں شامل ہیں۔

شیعیت نیوز؛صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آج صبح ریلوے سٹیشن پر ہونے والے ایک دھماکے میں خود کش حملہ آور سمیت  25 افراد شہید اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بی بی سی کو بتایا کہ 25 افراد کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں حملہ آور کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی بھی اس سٹیشن کو نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں جاں بحق اور زخمیوں میں فوجی و سول دونوں شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ ریلوے سٹیشن میں اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس کے مسافر ریل گاڑی کے انتظار میں پلیٹ فارم پر موجود تھے اور ان میں سے زیادہ تر اس دھماکے کی زد میں آئے ہیں۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر درجنوں افراد ریل گاڑی کے انتظار میں شیڈ کے نیچے موجود ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں کم از کم 150-200 افراد جمع تھے۔

محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’آج صبح کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر فدائی حملہ کیا گیا ہے۔‘

جیئند بلوچ کا دعویٰ ہے کہ ’حملہ بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سر انجام دیا جس کی تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔‘

تاحال پاکستانی فوج کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button