ایران
طبس کان حادثہ: آیت اللہ خامنہ ای کا جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت
"آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے طبس حادثے میں زخمیوں کے لیے فوری امداد کی ہدایات"

شیعیت نیوز: طبس کے افسوسناک واقعے میں متعدد کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں کان کنوں کے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فوری ریسکیو خدمات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ "طبس واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔”
رہبر معظم انقلاب نے مزید کہا کہ "حکومتی حکام اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور مزید نقصانات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔”
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 9 بجے طبس شہر کی ایک کان میں پیش آیا۔