ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے بہت سے صیہونیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق روزانہ حزب اللہ لبنان کے کئی ڈرون مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم انہیں نشانہ نہیں بنا پاتا کیونکہ ان کے اندر ایسی ٹیکنالوجی سے کام لیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کے لئے ان کا پتہ لگانا، پیچھا کرنا اور انہیں مارگرانا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی و عراقی فورسز کے حملے، 15 داعش جنگجو ہلاک
یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز کو درجنوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔