عراق

فلسطین، آج کی کربلا ہے، عراق میں عالمی اربعین مارچ کے شرکاء کا اجتماع

اربعین کی عالمی مشی، اپنی نوعیت کا سب سے بڑا دینی اجتماع ہے جہاں دنیا بھر کے آزادی کے متلاشیوں کے لیے فلسطین کاز کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔

شیعیت نیوز:  ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں زائرین عراق میں نجف سے کربلا کی طرف اربعین کے عالمی مارچ میں شرکت کرتے ہیں۔

عام طور پر تقریباً 20 دنوں تک، عراق اور ایران کے آس پاس کے شہروں سے کربلا  تک سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کرکے وہ امام حسین  (ع) اور ان کے ساتھیوں کی یاد مناتے ہیں۔

اربعین پیغمبر اکرم (ص) کے نواسے اور شیعہ مسلمانوں کے تیسرے امام امام حسین (ع) کی شہادت کا 40 واں دن ہے۔ اس مذہبی اجتماع میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد مناتے ہیں۔

اس سال کا عالمی اربعین مارچ، صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطین کے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے یکسر مختلف نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم شہدائے کربلا، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

جہاں زائرین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو دیکھتے ہوئے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرہے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے ۔

کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 40,220 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ پر پچھلے 10 ماہ سے جاری وحشیانہ مظالم کے سبب اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button