اہم ترین خبریںایران

شیعہ سنی اتحاد کی نئی مثال قائم !ایرانی اہلسنت عالم دین نے بارڈر پر پاکستانی زائرین کا استقبال کیا

شیعیت نیوز:شیعہ سنی اتحاد کی نئی مثال قائم  ہوگئی۔

ایرانی اہلسنت عالم دین نے بارڈر پر پاکستانی زائرین کا استقبال کیا۔

مجلس خبرگان رہبری میں سیستان و بلوچستان کے عوام کے نمائندے مولوی عبدالرحمن عارفی نے ریمدان بارڈر کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں

انہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام سنیوں اور شیعوں کے درمیان اتحاد کا سرچشمہ ہیں

اور جو بھی پیغمبر اکرم (ص) کو مانے اسے اہل بیت سے محبت کرنی چاہیے اور یہی قرآن کا حکم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button