ایران

ایران کی درخواست پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کی درخواست پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کا اعلان کی

شیعیت نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار ایران کی درخواست پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیتوں پر اسلام آباد حکومت کا موقف بیان کریں گے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر سات اگست کو جدہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی غزہ کے اسکولوں پر بمباری ہر طرف لاشیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ سینیٹر اسحاق ڈار اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے حالات اور غزہ کی صورتحال پر اسلام آباد کا موقف پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تین اگست کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے لئے ایران کی درخواست کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button