اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
کون کہتا ہے ایران کا قصور ہے؟ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی کا بیان آ گیا
اسماعیل ہنیہ کی بیٹی لطیفہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام نشر کرتے ہوئے کہا کہ کون کہتا ہے ایران کا قصور ہے؟
شیعیت نیوز : آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عظیم رہنما اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
جس کے بعد انٹرنیٹ پر ایران مخالف ایک طوفان بدتمیزی اٹھا۔
شہید اسماعیل ہنیہ کی دختر محترمہ لطیفہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کون کہتا ہے ایران کا قصور ہے؟
انہوں نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہمیں اپنے ممالک میں قبول نہین کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا امریکہ و اسرائیل مخالف ملک گیر احتجاج کا اعلان
عرب ممالک کو ایران سے زیادہ ہمارے قریب ہونا چاہئیے تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران ہمارا عرب ممالک سے بہتر سہارا تھا اور ہے۔
اسی وجہ سے عرب ممالک کو ایران کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران تمام عرب ممالک سے معزز ہے اور اسلام کا دارلحکومت بھی ہے۔