اہم ترین خبریںایران

ایران دہشتگرد قاتلین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا، ایرانی صدر

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا بیان سامنے آگیا۔

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا۔

ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

کل اسماعیل ہنیہ کا فتحیاب ہاتھ میرے ہاتھ میں تھا اور آج مجھے ان کی میت کو کاندھا دینا ہے، قابضین کے خلاف مزاحمت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔

دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔

آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button