اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اربعین حسینی پر پاکستانی زائرین کا کوٹہ دوگنا کیا جائے،عراقی سفیر سے وزیر داخلہ کا مطالبہ

وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

شیعیت نیوز: عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عراق جانیوالے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

عراقی سفیر نے ٹریول ایجنٹس اور سالاروں کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیرقانونی زائد فیس وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور اور ترجمان وزیر اعظم عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے عراقی سفیر سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان ٹریول ایجنٹس اور زائرین کیخلاف ایک ہفتے میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ملاقات میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سالک حسین نے کہا کہ ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانیوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہوگا۔

ایم او یو سے قانونی امیگریشن بڑھے گی، غیرقانونی طریقوں سے داخلہ اور رہائش میں کمی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button