اہم ترین خبریںایران

طوفان الاقصیٰ نے صہیونی اور مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیا، امام جمعہ تہران

شیعیت نیوز:تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ حماس کی طرف سے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف شروع کی گئی کارروائی نے صیہونیوں، امریکہ اور یورپ کی خطے میں اسلامی ممالک کے ساتھ تل ابیب رجیم کے تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے مغرب کی لبرل جمہوریت اور اسرائیلی رجیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت غزہ میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، عبدالملک الحوثی

آیت اللہ کاظم صدیقی نے ملک کی ترقی کے لئے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدارتی انتخابات ممکنہ حد تک بھرپور کامیابی کے ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button