اہم ترین خبریںپاکستان

سستی یا عدم توجہ؟ کوئی شیعہ جماعت امام خمینیؒ کی پرشکوہ برسی کا انعقاد نہ کر سکی

امام خمینیؒ کے نام لیوا، نظریے اور ولایت فقیہہ کی علمبردار کوئی بھی شیعہ جماعت برسی امام خمینیؒ کے موقع پر پرشکوہ برسی کا انعقاد نہ کر سکی۔

شیعیت نیوز : بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی برسی 3 جون کو ہر سال پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھی امام خمینیؒ کے بہت چاہنے والے ہر سال اس دن کو پرشکوہ انداز میں مناتے تھے۔

مگر امسال ایسا کوئی بھی پروگرام کسی بھی شیعہ جماعت کی جانب سے منعقد نہیں کیا گیا۔

امام خمینیؒ کی شخصیت کے کئی انصر ایسے ہیں جن کی وجہ سے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے ان سے والہانہ محبت و عشق رکھتے ہیں۔

دین، سیاست، انقلاب اور مظلومین کی حمایت و ظالم سے نفرت کا جو پیغام امام خمینیؒ نے دیا عین اسلام کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

اس کے باوجود  پاکستان میں امام خمینیؒ کے نظریے و نظام کی علمبردار جماعتیں کیوں اس دن کی اہمیت سے غافل رہیں؟

دور حاضر میں، کہ جب ہر طرف مغرب کا بول بالا ہو رہا ہے، اسلام کی ایسی شخصیات کے علم و عمل کو عوام میں متعارف کروانا اس دور کی اہم ضرورت ہے۔

خدا کریم نے امام خمینیؒ کے بپا کردہ انقلاب اسلامی سے اسلام کو صدیوں بعد ایک مرتبہ پھر طاقت و نصرت و غلبہ عنایت کیا۔

آج دنیا میں جس طرف دیکھیں ہر طرف اسی انقلاب کا چرچا ہے، ہر طرف قومیں امام خمینیؒ کے نظریے کو تسلیم کر رہی ہیں۔

ان حالات میں اپنی اہم شخصیات کو بھولنا عالم اسلام اور خاص طور پر ملت تشیع کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button