اہم ترین خبریںایران

بانی انقلاب کی برسی؛ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

شیعیت نیوز:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام خمینی کی برسی کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔

آپ نے اس خطاب میں طوفان الاقصیٰ، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور انکے ہمراہ ساتھیوں کی شہادت اور ملک کو درپیش انتخابات پر روشنی ڈالی ۔

طوفان الاقصیٰ کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فلسطینی مزاحمت کا یہ آپریشن دور حاضر میں علاقے کی ضرورت تھا، کیوں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اپنے عالمی اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک سازشی منصوبہ تیار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:4 جون دنیا کے عظیم رہنما خمینیؒ بت شکن سے جدائی کا دن

جس کا مقصد پورے مغربی ایشیا ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی سیاست اور اس کے اقتصاد کو صیہونیوں کے زیر تسلط لانا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ صیہونی حکومت نے علاقے میں سرگرم مزاحمتی محاذ کی حقیقت کو سمجھنے میں غلطی کی اور اپنے غلط اندازوں کے نتیجے میں خود کو ایک دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں سے نکلنا اب اُس کےلئے مشکل ہوگیا ہے۔

قائد انقلاب نے اسی طرح صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقائے کار کی شہادت کو ملک کے لئے بڑا تکلیف دہ اور نقصاندہ قرار دیا اور شہدا کی ممتاز خصوصیات کا ذکر کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اس عظیم مصیبت کے مقابلے میں مایوس ہونے، دامن امید کو ہاتھ سے چھوڑنے اور بے تابی کرنے کے بجائے صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہدا کی تشییع کے موقع پر ایک تاریخی کارنامہ رقم کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button