اہم ترین خبریںایران

4 جون دنیا کے عظیم رہنما خمینیؒ بت شکن سے جدائی کا دن

شیعیت نیوز:بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ صرف بلند پایہ فقیہ، عالم دین اور دانشور نہیں تھے بلکہ سیاست کے میدان کے بھی وہ شہسوار تھے جنہوں نے دینی متون کی سطروں میں اسلام کے سیاسی نظام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

اسلام کے اُسی انسان ساز سیاسی مکتب کا سہارا لیتے ہوئے امام خمینی نے ایران کی سرزمین پر ڈھائی ہزار سالہ قدیم بادشاہت کو شسکت فاش دی اور اسلامی انقلاب برپا کیا اور مشرق اور مغرب کی بے لگام بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ‘فلسطین ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید

بانی انقلاب اسلامی نے اپنی ستاسی سالہ بابرکت عمر کے دوران خالص محمدی اسلام کی سربلندی کے لئے انتھک کوششیں کیں۔

حضرت امام خمینیؒ اپنی تمام تر سادگی اور پاکیزگی نفس کے ساتھ دنیا بالخصوص عالم اسلام کے افق پر ایک سورج کی مانند ابھر کر سامنے آئے کہ جس نے ملکی و مذہبی سرحدوں اور حدوں سے ماورا ہو کر دنیا کے تمام حریت پسندوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان، پاکستان اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی 35 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ہر سال آج کے دن کی مناسبت سے ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے اور مختلف انداز میں انکی یاد مناتے ہیں۔

آج بھی برسی کا بڑا اور عظیم اجتماع آپ کے مزار پر منعقد ہوا جس سے رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button