اہم ترین خبریںایران

ایران کی مسلح افواج کا امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: جنرل ابو الفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایک بار متنبہ کرتے ہیں کہ وہ روبہ زوال، شر پسند،قانون شکن، دہشت گرد اور طفل کش غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کردیں۔

انہوں نے مذکورہ تینوں ملکوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران جنگ پسند نہیں اور نہ ہی جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ لیکن اگر آپ نے اس مایوس اور بے بس صیہونی حکومت سمیت کسی نے بھی اپنی حد سے بڑھنے کی کوشش کی تو اس کی ٹانگیں توڑ دی جائيں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ ہم نے وعدہ صادق آپریشن میں اسلامی ایران کے بہادر اور طاقتور جوانوں کی اس غیبی طاقت کا ایک حصہ آپ کو دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن شکن میزائلوں اور ڈرون طیاروں نے پوری گھن گرج کے ساتھ آپ کے ترقی یافتہ ریڈاروں، فضائی دفاع کے نظاموں اور نام نہاد آئرن ڈوم کو چھلنے کرکے، ناجائز اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصیحت کرتے ہیں کہ اسلامی ایران کے جائز اور قانونی اقدام کی مذمت کرنے کے بجائے دانشمندی سے کام لیں اور دلدل میں دھنسی ہوئی ناجائز، احمق اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی حمایت نہ کریں اور خود کو اسرائیل کی دہکائی ہوئی آگ میں جھونکنے سے باز رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button