اہم ترین خبریںایران

ایران کا اسرائیل پہ حملہ،اسرائیلی ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہوگیا

شیعیت نیوز: اسرائیل بڑے پیمانے پر ایرانی ڈرون حملوں کی زد میں ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صحرائے نیگیف میں واقع اسرائیلی رامون ایئربیس پر سات میزائل داغے گئے ہیں۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف "وعدہ صادق” کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیا،پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ "وعدہ صادق” آپریشن کے دوران اس نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا اور یہ کارروائی، اسرائیلی جرائم کی سزا کا حصہ ہے۔

اسرائیل کے آئرن ڈوم اور حفاظتی انتظامات اس حملے میں ناکارہ ثابت ہوئے ہیں اور ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کی اہم ترین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں نواتیم فضائی اڈے کو شدید نقصان

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لوگوں کو پناہ گاہوں میں چلے جانا چاہیے، خطرے کے سائرن، اسرائیل پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سنائی دیئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی جولان کی پہاڑیوں، جنوبی اسرائیل کے علاقے ناواتیم، ڈیمونا اور ایلات کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے 300 سے زائد میزائل اور ڈرون سے اسرائیل کے اندر حملہ کیا۔

دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی اور عالمی استعماری قوتوں کی پشت پناہی کے باوجود اسرائیل کے تمام تر حفاظتی انتظامات ناکام ہوگئے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button