اہم ترین خبریںایران

ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں نواتیم فضائی اڈے کو شدید نقصان

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے سے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع "نواتیم ” فوجی اڈے کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں اور ان علاقوں میں زبردست دھماکوں کے بعد آگ لگنے کی متعدد تصاویر بھی شائع ہو چکی ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر حملے میں 185 ڈرونز، 36 کروز میزائل اور 110 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں نے اسرائیل کی چیخیں نکال

نواتیم "Navatim” فضائی اڈہ مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں صحرائے النقب میں واقع ہے۔

یہ اڈہ صیہونی حکومت کے جدید ترین F-35 لڑاکا طیاروں کا مرکزی ہیڈ کوارٹر ہے اور ان طیاروں کو اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد حاصل کیا ہے۔

حکومت کے 122ویں انٹیلی جنس اسکواڈرن کی موجودگی،صیہونی حکومت کے خصوصی صدارتی طیارے کا ہینگر،حکومت کی جاسوسی کے کئی سینئر افسران کے ہیڈ کوارٹر بھی وہیں واقع ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے نواتیم ایئربیس پر تیرہ میزائل مارے ہيں

"گلوبل ٹائمز چائنا” اخبار نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے فوجی ردعمل کو سوچا سمجھا اور اسٹریٹجک قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز نے اپنے مقررہ اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button