ایران

ایران اعلی صلاحیت کا حامل بائیو کیپسول لانچ کرے گا، سربراہ ایرانی خلائی ایجنسی

ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے نئے سال میں زیادہ وزن اور صلاحیت کے حامل بائیو کیپسول لانچ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

شیعیت نیوز : ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے  حکومت کے نئے سال میں بائیو کیپسول لانچ کرنے کے منصوبے کے بارے میں کہا پچھلے سال بائیو کیپسول کا پہلا ذیلی مداری لانچ ایک بالکل مختلف تجربہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس کیپسول کو زیادہ وزن اور صلاحیت کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذیلی مدار کی ابتدائی لانچنگ کے ساتھ خلا میں رہنے کی صلاحیت کے اعلی معیار کو تکنیکی طور پر جانچنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکومت کے اعلی حکام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

حسن سالاریہ نے بائیولوجیکل کیپسول کی لانچنگ کے بارے میں کہا کہ خلاباز کو خلا میں بھیجنے سے پہلے تکنیکی طور پر بہت سے عوامل کی جانچ ضروری ہوتی ہے، اس لیے زیادہ وزن اور صلاحیت کے حامل بائیو کیپسول کو لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button