ایرانمقبوضہ فلسطین

ایران نے ہمیشہ فلسطینی مقاومت کا ساتھ دیا ہے، سربراہ جہاد اسلامی فلسطین

فلسطینی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی مہینوں کے دوران ایران نے پوری طاقت کے ساتھ فلسطینی مقاومت کا ساتھ دیا ہے۔

شیعیت نیوز : فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے فلسطینی مقاومت کا ساتھ دیا ہے اور گذشتہ چند مہینوں کے دوران کھل کر فلسطینی عوام اور مقاومت کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے مسلسل فلسطینی مسئلے پر فعال کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں پہلے سے ہی اس کی توقع تھی۔

تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہی فلسطین کا ساتھ دیا ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اسی لئے ایران نے اس کی بڑی قیمت بھی ادا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی مدد نہ ہوتی تو فلسطینی مقاومت زیادہ دیر تک قائم نہ رہتی۔

ایران کی اس مدد اور حمایت کے لئے ہم ایرانی عوام مخصوص حکومت اور سپریم لیڈر کے انتہائی مشکور ہیں۔

النخالہ نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکام کے ساتھ مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی اور فلسطینی عوام اور مقاومت کو ہی طوفان الاقصی میں کامیابی نصیب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button