پاکستانمقبوضہ فلسطین

پاکستان میں طلباء تنظیموں کو دبایا گیا، سیاسی کارکن ہیں، لیڈرز نہیں، صباحت رضوی

سابقہ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن محترمہ صباحت رضوی نے لاہور میں قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس میں خطاب کیا۔

شیعیت نیوز : سابقہ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن محترمہ صباحت رضوی نے لاہور قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس میں خطاب کیا۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلباء تنظیموں کو دبایا گیا، جس کی وجہ سے آج سیاسی کارکن تو مل رہے ہیں مگر سیاسی لیڈرز کا فقدان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء تنظیمیں پاکستان میں سیاسی نرسری کی مانند ہیں، جہاں سے بہتر سیاستدان جنم لیتے ہیں۔

آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیراہتمام قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ جس ملک نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ میں آواز بلند کی وہ مسلمان ملک نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کراچی کی سالانہ القدس کانفرنس و دعوت افطار

محترمہ صباحت رضوی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اب مسلم امہ سے بھی نکل کر انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے مسئلہ فلسطین پر رویے پر بھرپور تشویش کا اظہار کیا۔

دشمن کی بے بسی اور کمزوری کا ثبوت ان کا بچوں اور خواتین پر حملہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button