ایران

اپنے اہداف میں صیہونیوں کی ناکامی پر زور، وزیر خارجہ ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزيرخارجہ نے اپنے پیغام میں فلسطینی استقامت اور لبنان و فلسطین کی ثابت قدم و صبردار قوم کو ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہدائے استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ، تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے سربراہ زیادہ نخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانان عالم نے ایسے عالم میں ماہ رمضان کا استقبال کیا ہے کہ بیت المقدس کی غاصب صیہونی حکومت، انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطین کے مظلوم عوام بالخصوص غزہ کی خواتین و بچوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کوئی موثر اقدام انجام نہيں پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر جارحیت میں امریکا شامل ہے، سید عبدالمالک الحوثی

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایک طرف ہم غاصب صیہونی حکومت کے وسیع جرائم کے سامنے انسانی حقوق کے جھوٹے دعوےداروں کی خاموشی کا مشاہدہ کررہے ہيں۔

دوسری جانب پوری طرح مسلح اور امریکہ کی ہمہ گیر حمایت کے حامل صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کی غیرت مند قوم کی تاریخی استقامت کو دیکھ رہے ہیں ۔

اور اسی غیرت مندانہ اور شرافت مندانہ استقامت و مجاہدت سے ہی صیہونی دشمن کو اپنا کوئی ہدف حاصل نہيں ہوا ہے اور اس غاصب حکومت کی تاریخی شکست نمایاں ہوگئی ہے۔

ایران کے وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام کے آخر میں اللہ تعالی کی مدد و نصرت کے وعدے پر مکمل ایمان و یقین کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ملت فلسطین کی نصرت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button