شیعت نیوز اسپیشل

سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29ویں برسی کل سے لاہور میں ہوگی

سفیر انقلاب محسن ملت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی 2،3 مارچ کو لاہور میں علاقہ علی رضا آباد میں ان کے مرقد پر ہوگی۔

شیعیت نیوز : محسن ملت تشیع، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29ویں برسی لاہور میں ہوگی۔

برسی کی تقریب شہید کے مرقد مریم مسجد علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر ہوگی۔

ملک بھر سے ملت کے باشعور و غیور نوجوان اور رفقاء شہید اس برسی میں شریک ہونگے۔

برسی کی تقریب کا آغاز ان کے مرقد پر اسکاؤٹ سلامی کرکے شہید کو خراج تحسین پیش کرنے سے ہوگا۔

سلامی میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، اور امامیہ چیف اسکاؤٹ شریک ہونگے

یہ بھی پڑھیں : لاہور واقعہ:جاہل ملاوں کو خاتون سے معافی مانگی چاہئے تھی،علامہ شہریار عابدی

2 مارچ کی رات، شب شہداء کی مناسبت سے منائی جائے گی، جس میں ملت تشیع کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

3 مارچ کی صبح کانفرنس کا آغاز ہوگا، جس میں ملت کے علماء کرام، طلباء و پروفیشنلز شرکت کریں گے ۔

کانفرنس سے ممتاز علماء کرام، مرکزی صدر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر محمد علی نقوی کو 7 مارچ 1995 کو لاہور کے چوک یتیم خانہ میں دہشت گردوں نے اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی پر ہسپتال جا رہے تھے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید معمر نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک بہادر انسان تھے، جو نوجوانوں کے لیے بہترین رہنما، قوم کے لیے بہترین منصوبہ ساز اور استکباری قوتوں کے خلاف ایک مضبوط آواز تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر کی شخصیت کمالات سے بھرپور تھی، انہوں نے قوم کی تعلیم و تربیت، فلاح و بہبود کے لئے کام کیا، شہید نے امام خمینی کے آفاقی پیغام کی حمایت کی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لیے پورے شعور کے ساتھ کام کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button