اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مستونگ کوئٹہ کو دس سال بیت گئے ،کالعدم لشکر جھنگوی کے قاتل دہشت گرد آج بھی آزاد

مومنین کے استقبال اور شیعیت نیوز کیلئے فوٹوگرافی کی خدمات انجام دینے والے باسط علی بھی واقعہ میں شہید ہوگئے تھے۔

شیعیت نیوز:سانحہ مستونگ کو دس سال بیت گئے مگر کالعدم لشکر جھنگوی کے تکفیری آج بھی دندناتے پھر رہےہیں ۔

کربلا سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس کو لشکر جھنگوی کے درندوں نے اندھا دھندفائرنگ سے شہید کردیا تھا  واقعہ میں 28 مومنین شہید ہوئے تھے۔

مومنین کے استقبال اور شیعیت نیوز کیلئے فوٹوگرافی کی خدمات انجام دینے والے باسط علی بھی واقعہ میں شہید ہوگئے تھے۔

لشکر جھنگوی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سانحہ مستونگ اور شیعہ طلاب کی جبراً گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا احتجاج

واقعے کے بعد ملک بھر کے شہروں میں مظاہرے اور دھرنے ہوئے

مجلس وحدت مسلمین نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

 کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل 10 جنوری سے 13 جنور تک احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا

اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلوچستان کے اس وقت کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو اپنے منصب سے ہٹاتے ہوئے صوبے میں گورنر راج نافذ کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button