ایرانمشرق وسطی

ایران کی صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقا کے اقدام کی قدردانی

شیعیت نیوز : رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالدی پاندور نے ہفتے کے روز ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے اجلاس میں ایران کے نائب صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

محمد مخبر نے اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کے عوام کی بھرپور اور ٹھوس حمایت کئے جانے اور عالمی عدالت انصاف میں جارح صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے اقدام کو سراہا۔

محمد مخبر نے اس ملاقات میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی جرائم کو روکنے میں آزاد و خودمختار ملکوں کی صلاحیتوں اور طاقت کے یکجا ہونے کا اہم اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کا شام میں کیے گئے اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالدی پاندور نے بھی محمد مخبر کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ایران اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کو گہرے تاریخی اور ثقافتی بندھنوں کا حامل قرار دیا۔

پاندورا نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ خدشات کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے ملک کے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ اگرچہ ایک چھوٹا ملک ہے لیکن بلند و بالا اہداف کا حامل ہے۔

ہم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنے مضبوط ارادوں کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے اور ہمارا سب سے اہم مقصد فلسطینی عوام کی مظلومیت کی آواز کو دنیا کے کانوں تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button