اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی اور ایرانی عوام کے لیے ایک دوسرے پر حملے تشویش اور صدمہ کا باعث بنے، لیاقت بلوچ

غزہ کی پکار ہے کہ مسلم ممالک آپس میں الجھنے کی بجائے امریکی، اسرائیلی سفاکی کے خلاف متحد ہوکر مثر اقدامات کریں۔

 شیعیت نیوز؛  نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے پاک ایران کشیدگی کے خاتمہ اور دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان قیامِ امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تیز ترین دوطرفہ مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے لیے ایک دوسرے پر حملے تشویش اور صدمہ کا باعث بنے۔

تعلقات کی بحالی کا اقدام جانفزا ہے۔ خطے کے حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھی کشیدگی ختم ہو اور پاکستان، ایران اور افغانستان بہترین، پائیدار، بااعتماد تعلقات کی بنیاد پر امن اور ترقی کے میدان میں پیش رفت کریں۔

باہمی تنازعات کو بامقصد مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ختم کیا جائے۔ امریکہ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کے ذریعے خطہ میں دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے کی ہر سازش کے خاتمہ کے لیے بہترین سفارت کاری اور حکمت و دانش کیساتھ کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران دوستی لازوال ،معاملات کو سفارتی سطح پرحل کیا جائے،ملتان میں علمائے کرام کی پریس کانفرنس

غزہ کی پکار ہے کہ مسلم ممالک آپس میں الجھنے کی بجائے امریکی، اسرائیلی سفاکی کے خلاف متحد ہوکر مثر اقدامات کریں۔

لیاقت بلوچ نے این اے 123، این اے 128 میں مسیحی برادری کی کارنر میٹنگز اور پاسٹرز کے ساتھ ملاقاتوں میں کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی نوراکشتی کا ڈرامہ نہیں چلے گا۔

عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی 18 ماہ کی حکومت کی لوٹ مار، نااہلی و بربادی کا جواب دے۔

مہنگائی، بیروزگاری، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت بے تحاشا اضافہ، تھانوں، عدالتوں، دیگر سرکاری محکموں کی تباہی کا ذمہ دار نااہل حکمران طبقہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button