اہم ترین خبریںایرانپاکستان

حسن کاظمی قمی کا دورہ اسلام آباد

شیعیت نیوز : کابل میں ایرانی سفیر اور افغان امور کے لیے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے گزشتہ روز نگراں وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جلیل عباس جیلانی اور افغان امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں حسن کاظمی قمی نے لکھا ہے کہ افغان عوام کی مدد کے لیے جاری ایران کی علاقائی کوششوں کے تسلسل میں، اسلام آباد پاکستان میں، وزیر خارجہ جناب جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

حسن کاظمی قمی نے لکھا کہ میں نے افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے جناب آصف درانی اور متعدد دیگر حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ایرانی دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں،ایران

کابل میں ایرانی سفیر کا لکھنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کے امن و استحکام کا دارومدار افغانستان میں امن و استحکام پر ہے اور جو چیز اس امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے وہ علاقائی اقدامات ہیں کہ جو افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے ہم نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان کے لیے علاقائی رابطہ گروپ کا اصلی مرکز قائم کریں گے اور افغانستان کی نگراں حکومت کو تعمیری تجاویز کا ایک پیکج پیش کریں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ رابطہ گروپ اور اس کے ایجنڈے کو وسعت دی جا سکتی ہے۔

جبکہ افغانستان کے بارے افغانستان کے ہمسایوں، علاقائی ممالک اور عالمی برادری کو لاحق خدشات کو ایک منطقی ٹائم ٹیبل کے ذریعے متعین ایجنڈے کی شکل میں قدم بہ قدم دور کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button