ایرانمشرق وسطی

نیتن یاہو کے بیان پر ایرانی وزیرخارجہ کا ردعمل

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیاں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دعوے کے ردعمل میں کہا کہ نیتن یاہو اس سے پہلے بھی بہت سی حماقتیں کرچکا ہے اور اس کی حماقتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایران پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کے دعوے پر امیر عبداللہیان نے ایسے میں اپنے اس ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ غزہ جنگ کے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے وزير اعظم کی کابینہ کا دم گھٹنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہید القدس قاسم سلیمانی کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، علامہ مرزا یوسف حسین

واضح رہے کہ غاصب اور جارح صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں، لبنان کی سرحد پر جنگ میں شدت آنے کے بارے میں کہا تھا کہ اگر حزب اللہ جنگ کا دائرہ وسیع کرتی ہے تو اسے اور ایران کو ایسے نقصانات کا متحمل ہونا پڑے گا کہ جس کا اس نے تصور بھی نہيں کیا ہوگا۔

 

اس درمیان صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو اپنی حکمرانی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button