ایرانمشرق وسطی

شہید موسوی کے قتل کا بدلہ لے کر رہيں گے ،ترجمان آئی آر جی سی

شیعیت نیوز :جنرل رمضان شریف نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں، شام میں صیہونی حکومت کے حملے میں پاسداران انقلاب اسلامی کے شام میں فوجی مشیر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت کے بارے میں کہا: شہید رضی موسوی، دہشت گردی خاص طور پر داعش کے خلاف جنگ میں خاص رول کے حامی تھے اور مزاحمتی فرنٹ کے تمام مجاہد ان کی خدمات سے بخوبی واقف ہيں۔

 

شام میں جنرل سید رضی کے قتل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردانہ حملہ غزہ میں صیہونی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے کیا گيا تھا، صیہونیوں نے اپنے مسائل سے نجات کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے اور آئي آر جی سی اس قتل کی وجہ یہی سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ: 2023 میں فائرنگ سے 78 ہزار افراد ہلاک و زخمی

جنرل شریف نے کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا مزاحمتی فرنٹ کی طرف سے ایک انتقام بھی تھا۔

صیہونیوں نے الاقصی طوفان میں اپنے 200 سے زائد کمانڈروں اور 1500 سے زائد فوجیوں کو گنوا دیا ہے اور یہ تعداد نا قابل شکست ہونے کا دعوی کرنے والی صیہونی حکومت کے لئے بہت بڑی ہے جو در اصل اس کے زوال کی علامت ہے۔

 

آئي آر جی سی کے ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل رضی موسوی نے 25 برسوں تک لبنان و شام میں ایک ماہر فوجی مشیر کے طور پر اور مزاحمت فرنٹ کے استحکام میں اہم رول کے حامل رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button