لبنان

لبنان کی سرحد پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، یونیفل کمانڈر

  شیعیت نیوز: النشرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  فورسز کے کمانڈر آرنلڈ لازارو سانز نے حزب اللہ اور غاصب اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی جنوبی لبنان کی صورتحال کو انتہائی نازک اور خطرناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں، موجودہ صورتحال نہایت بحرانی خطرناک ہے۔

یونیفل کمانڈر نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے اور فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ تنازعہ مزید نہ پھیلے۔

حزب اللہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کرتی ہے اور اسرائیل بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

تاہم گزشتہ تین دنوں کے دوران ہم نے فائرنگ کے تبادلے میں کمی دیکھی ہے۔”

 انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ اور جنوبی لبنان میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان گہرا تعلق ہے

کیونکہ حزب اللہ حماس تحریک کی حمایت کرتی ہے۔ بھاری آتشیں اسلحے کا استعمال اور طیاروں  اور ہیلی کاپٹروں کی بیک وقت پرواز کے سبب کشیدگی مزید بڑھ رہی حتی یونیفل فورسز بھی محفوظ نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button