ایران

ایران نو سال بعد عمرہ کے لیے اپنا پہلا کاروان بھیجے گا

ایران کی حج و عمرہ تنظیم کے سربراہ سید عباس حسینی کا کہنا تھا کہ نو سالوں کے وقفہ کے بعد عمرہ عازمیں کا پہلا قافلہ مکہ کی جانب اپنے روحانی سفر پر روانہ ہوں گے

شیعیت نیوز: ایران کی حج و عمرہ تنظیم کے سربراہ سید عباس حسینی کا کہنا تھا کہ نو سال بعد  عمرہ عازمیں کا پہلا قافلہ مکہ کی جانب اپنے روحانی سفر پر روانہ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حج حکام کے ساتھ ضروری رابطوں اور معاہدوں پر دستخط کے بعد عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

سید محمد حسینی کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 550 ایرانی حجاج 10 دن مسعودیہ میں عمرہ کرتے ہوئے گزاریں گے، جن میں سے وہ 5 دن مدینہ میں اور 5 دن مکہ میں گزاریں گے۔

ایران کے 10 سے زیادہ ایئرپورٹس سے فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا، جو سال بھر ایرانی زائرین کو مکہ المکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے لے جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی

ایرانی حج حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کے ساتھ معاہدہ طے ہو چکا ہے جس میں سعودیہ کی جانب سے ایک سال میں 70،000 ایرانی حجاج و زائرین کو عمرہ اور حج کی سعادت ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ پہلی پرواز 19 دسمبر کو ایران سے روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ معاہدے ایران اور سعودیہ کے تعلقات کی بحالی کے بعد عمل میں آئے ہیں، جو کہ مارچ میں ہونے والے معاہدے کے بعد وجود میں آئی۔ 2016 میں ایران اور سعودیہ کے درمیان شیخ نمر باقر النمر شہید کی شہادت کے بعد تعلقات قطع کر دیے گئے تھے، جس کے بعد تہران میں موجود سعودی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا۔ 2016 سے ایرانی زائرین صرف حج کے واجبات ہی ادا کر سکتے تھے۔ سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے مزید معاہدوں کے ذریعہ دیگر پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا، جس سے سیاحتی اور تفریحی مقاصد کے لیے بھی ایران اور سعودیہ کے درمیان روابط بڑھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button