عراق

نجف اشرف میں عتبہ عباسیہ کے زیر اہتمام تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنس

 شیعیت نیوز: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام نجف الاشرف میں تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنس برائے احیاء تراث امیر المومنین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سالانہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام المرایا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ میڈیا، مسجد الكوفہ کے سیکرٹریٹ اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز، کوفہ یونیورسٹی سے منسلک کالجز برائے فن و ادب اور اقتصادیات اور مصنفین و ادباء یونین نجف الاشرف کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

 تیسری علمی کانفرنس برائے تیسری بین الاقوامی علمی کانفرنسعلیہ السلام کی میراث اور سماجی بہبود اور غربت کا مقابلہ  کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس میں حرم مطہر کے متعدد عہدیداران، حوزوی و علمی شخصیات، محققین اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز مسجد کوفہ کے قاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔

اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر عراق کا قومی تران اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر علی المصلاوی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہلسنت علماء و مشائخ عظام پر مشتمل امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کی حضرت امام حسین (ع) کی بارگاہ میں حاضری

اورکہا کہ کانفرنس برائے احیاء تراث امیر المومنین علیہ السلام میں سماجی بہبود اور غربت کے خلاف جنگ کو موضوع بحث بنانے کا مقصد امیر المومنین علیہ السلام کی فکر اور تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے میں سماجی انصاف اور غربت کے خاتمے کے لئے راہ حل تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "امام علی علیہ السلام نے انسانیت کو بہت سے بنیادی اصول و ضوابط فراہم کیے جو مختلف مذہبی، ثقافتی، سماجی، سیاسی اور معاشی طبقات سے ہونے کے باوجود انسان کو معاشرے میں ایک باوقار اور پرامن زندگی گزارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لہٰذا کانفرنس کے منتظمین نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے سماجی بہبود اورغربت کے خلاف جنگ جیسے موضوع پر بات کرنے کا انتخاب کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button