ایران

فلسطینی مقاومت روز بروز طاقتور ہو رہی ہے، میجر جنرل سلامی

میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران کے میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ فلسطینی مقاومت روز بروز طاقتور ہو رہی ہے، جبکہ صہیونی رژیم مضبوط ہونے کے بجائے ذلیل و رسوا ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ فلسطینی مقاومت کی مدد کے عزم کا اطہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت اپنے زیر استعمال اسلحہ میں کبھی کمی نہیں دیکھے گی، اور ہمیشہ اسلحہ سے لیس، صہیونی دشمن کے مقابلہ میں تیار نظر آئے گی۔

فلسطینی مقاومت کی جانب سے جاری بیانات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت اپنے بیانات میں صداقت اور دیادنداری سے کام لیتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطینی مقاومت دس ٹینکوں کے تباہ ہونے کا اعلان کرتی ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے دس ٹینک تباہ کیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: غزہ فتح کے راستے پر گامزن ہے، صیہونی حکومت کا خاتمہ کوئی مشکل کام نہیں، میجر سلامی

 

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اسلیے ہے، کیونکہ فلسطینی مجاہدین ان ٹینکوں کو فاصلہ سے بندوقوں سے نہیں، بلکہ انہیں نزدیک سے یاسین آر پی جی کے ذریعہ تباہ کرتے ہیں، اور ان کی تباہی کا مشاہدہ خود اپنی آنکھوں سے کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے فلسطینی مقاومت کی جانب سے آپریشنز کی ریلیز کردہ ویڈیوز کی تعریف کی، اور انہیں نفسیاتی جنگ میں فلسطینی مقاومت کی واضح جنگ کہا۔

اس کا مقایسہ میجر جنرل حسین سلامی نے صہیونی پراپیگینڈڈہ سے کیا، جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب تک صہیونی رژیم کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اسی لیے اسے جھوٹی خبروں اور کامیابیوں سے اپنی عوام کو دھوکہ دینا پڑ رہا ہے۔ فلسطین مقاومت پر جھوٹے الزامات بھی صہیونیوں کی شکست کی علامت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button