اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نگران وزیر اعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سب سے پہلے اظہار کیا،حامد میر

ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے

شیعیت نیوز:پاکستان کے معروف صحافی  حامد میر نے اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم نے سب سے پہلے  دو ریاستی حل کی بات کی ہمیں بتایا جائے یہ پاکستان کی کس اسمبلی نے قرار داد پیش کی ہے ۔

حامد میر نے حیران کن انکشاف میں  بتایا کہ مجھے ڈاکٹر عبد القدیر نے مجھے بتایا تھا کہ میں میزائلوں کی رینج بڑھانا چاہتاتھا

لیکن مجھے سابق جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا تم رینج بڑھا کر اس کا رخ اسرائیل کی طرف کرنا چاہتے ہو۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ہم دوریاستی حل نہیں ایک ریاستی حل چاہتے ہیں ۔

حامد میر نے کہا ہم حماس کو پسند کرتے ہیں ہم جانتے ہیں کئی اسلامی حکومتیں اسماعیل ہانیہ کو پسند نہیں کرتی ہیں مگر امت ان کے ساتھ ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے وزیر اعظم نے سب سے پہلے دو ریاستی حل کی بات کی یعنی وہ اسرائیل کا وجود چاہتے ہیں ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button