اہم ترین خبریںایران

ایران کا شام میں شہید افسران کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

 شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں پاسداران انقلاب کی شہادتوں کا جواب دے گا۔

اسرائیل کے ہاتھوں شام میں گزشتہ ہفتے دو ایرانی پاسداران انقلاب کی  شہادت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ ایران شام میں اپنے مفادات پر حملوں کا جواب دے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کے مفادات اور ہماری ایڈوائزری فورسز کے خلاف ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اس بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ان شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ان شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گيا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا، امیر عبداللہیان

اور اسلامی جمہوریہ ایران قانونی اور عدالتی کارروائی کے ساتھ ساتھ، مناسب وقت اور جگہ پر ان حملوں کا جواب ضرور دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کی صبح کو صیہونی فوج نے دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں شام کی درخواست پر دمشق میں موجود ایران کے دو فوجی افسر، میجر میلاد حیدری اور کیپٹن مقداد مہقانی نے جام شہادت نوش کیا ۔

  یہ حملے صیہونی جیٹ فائٹروں کے ذریعے کئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button