ایران

شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گيا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گيا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دستیاب اطلاعات کے مطابق شام میں اب تک ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اگر ایسا کیا گيا تو ہمارا جواب یقینا انتہائی سخت ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوجی حکمت عملی کے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی بحری بیڑوں کا ہمارے خطے کے قریب آنا خود امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کو علاقے میں امریکہ کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہمارا کوئی پراکسی گروپ نہیں ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے واضح کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنانی تنظیم ہے اور ایران سے احکامات نہیں لیتی البتہ ایران کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوبائیڈن حکومت اسرائیل کی حمایت کے نتائج سے پریشان ہے، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل

دوسری جانب فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد شروع ہونے والی مہم ’’تیرا حریف میں ہوں‘‘ کے تحت اب تک 1 کروڑ سے زائد ایرانیوں نے صہیونیوں سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں پر حملے کے جواب میں بعض جوانوں نے ’’تیرا حریف میں ہوں‘‘ کے نام سے ایک مہم کے ذریعے ایرانی عوام اپیل کی کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہییونیوں سے مقابلے کے لئے اپنا نام درج کرائیں۔

صہیونی حکومت کی جانب سے المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوانوں نے طوفان الاقصی مہم میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اندراج کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس https://alaqsastorm.com/aqsa/ ایرانی چینل 3 پر بھی ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔

اس مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button