گلگت بلتستان کی تکفیری نواز حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، ناصر عباس شیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل ناصر عباس شیرازی نے سانحہ چلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم سبسڈی ختم کرنے کے نتیجہ میں جنم لینے والی عوامی تحریک کا رخ اس واقعہ سے بدلنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
شیعہ سنی وحدت سے علاقائی امن کو قائم کریں گے تکفیریوں کی حامی جی بی حکومت عوام کے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا علاقہ چلاس دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ چلاس کا ذمہ دار کون ؟اہم انکشافات
چلاس میں مسافر بس پہ ایک اور حملہ سے حکومت کی سیکورٹی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔
ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ۔دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہیں، وزیروں کو اغوا کرتے ہیں، مسافروں کو قتل کرتے ہیں اور سرعام اسلحہ لہراتے فرار ہو جاتے ہیں۔
بے گناہ مسافروں کی المناک شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ریاست کی رٹ صرف پر امن شہریوں تک محدود ہو کے رہ گئی ہے