ایران

غزہ میں قتل عام پہ خاموشی، ابراہیم رئیسی برس پڑے

شیعیت نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ اسرائیلی قتل عام کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے یہ بات کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈیاز کینیل کے ساتھ ملاقات میں کہی جو تہران کے تاریخی دورے پر ہیں۔

پیر کی صبح سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی احاطے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران رئیسی نے ڈیاز کینیل کا خیرمقدم کیا، جو 22 سال قبل سابق رہنما آنجہانی فیڈل کاسترو کے ایران کے دورے کے بعد کیوبا کے صدر کے پہلے دورے پر اتوار کی رات تہران پہنچے تھے۔

ایرانی اور کیوبا کے صدور نے تقریب کے فوراً بعد اپنی ملاقات کا آغاز کیا اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور، تحریک لبیک کے 26 کارکن توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے

ایران اور کیوبا کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے دوطرفہ تعاون میں بہتری کے حوالے سے سات دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط کیے.

ابراہیم رئیسی اور ڈیاز کینیل نے تہران اور ہوانا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔

دستاویزات کے مطابق، ایران اور کیوبا سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت، زراعت، توانائی اور کانوں، مواصلات اور ادویات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button