اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چلاس، گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر تکفیری وہابی دہشت گردوں کا حملہ ،متعدد مسافر شہید و زخمی

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے گئے ہیں

شیعیت نیوز : گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرملک دشمن تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 افراد شہید جبکہ 16 مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر چلاس ہڈور کے مقام پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی متعدد گولیاں لگنے سے بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بس میں متعدد شیعہ اور سنی مسافر سوارتھے، شہید وزخمی ہونے والوں میں اہل تشیع مسافروں کی بھی شناخت ہوئی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں گیس سلنڈر بھرے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ ٹرک کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے مسلسل فائرنگ کی، شہیدافراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جس کی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکومت حملے میں ملوث دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ مجرمان کی گرفتاری کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائی جائے گی، جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے گئے ہیں، جس کی نگرانی آئی جی گلگت بلتستان کر رہے ہیں، جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک دشمن عناصر کی نشاندھی کی جا سکے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button