ایران

غزہ میں عارضی جنگ بندی، اسرائیل کے جرائم کے سد باب کی سمت پہلا قدم، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ناصر کنعانی نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو فلسطینی عوام کی 45 روزہ استقامت اور بہادری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کا پہلا مرحلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی کامیابی کا یہ پہلا قدم ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے غزہ میں عبوری انسان دوستانہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے غزہ کے عام شہریوں، خواتین اور بچوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کی سمت میں پہلا قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ جنگ بندی فلسطین کے ثابت قدم عوام اور مزاحمت کے مجاہدوں کی 45 دنوں تک استقامت کا ثمرہ اور فتح کا پہلا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی صحافیوں کے قتل پر سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی شکایت

ناصر کنعانی نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے ایران کی جانب سے سفارتی کوششوں کے جاری رہنے اور جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لئے ہم فکر و دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جعلی صیہونی حکومت کی طرف سے قتل عام کے اس سلسلے کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے زور دیا کہ فلسطینی قوم نے یہ ثابت کردیا کہ اپنے مستقبل تعین، خواہ میدان جنگ میں یا سفارت کاری کے میدان میں وہ خود کرے گی اور غاصب صیہونی اور اس کے معروف حامیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی حماقت اور سازش کا مناسب اور ٹھوس جواب دیں گے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا کہ جنگ اور دوسرے میدانوں میں عوام تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے مقابلے میں کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button