اہم ترین خبریںایران

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطےخاص طور سے فلسطین کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ان کوششوں کا بھی جائزہ لیا گيا جو غزہ پر صیہونی جارحیت بند کرانے کے لیے انجام دی جارہی ہیں۔

اس موقع پر لبنان میں متعین ایران کے سفیر مجتبی امانی بھی موجود تھے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنانی حکام اور استقامتی محاذ کے بعض رہنماؤں سے تبادلہ خیال کی غرض سے گزشتہ روز بیروت پہنچے تھے۔

جنگ غزہ کے آغاز کے بعد سے ایران کے وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ لبنان ہے۔

اس سے قبل انہوں نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی اور اسپیکر نبی بری سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان میں اپنے قیام کے دوران تحریک مزاحمت کے شہدا کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایران کے وزیر خارجہ بیروت سے دوحہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اس ملک کے اعلی حکام سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کی وجوہات، رائ الیوم کا تبصرہ

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کا دورہ جاری رکھتے ہوئے، فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور غزہ میں حماس کے نائب سربراہ سے ملاقات کی اور فلسطین کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بیروت کے اپنے دورے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات کی۔

غزہ کے تازہ حالات اور جنگ بندی اس ملاقات کے اہم موضوعات میں شامل تھی۔

اس ملاقات میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کی تازہ صورت حال، عن قریب ہونے والی جنگ بندی، ممکنہ جنگ بندی کو قائم رکھنے کی راہوں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی امداد پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

اسی طرح لبنان کی تازہ سیاسی صورت حال پر بھی اس ملاقات میں گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button