ایران

قم، فلسطینی شہید صحافیوں کی یاد میں تقریب، صہیونی جارحیت کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: قم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کرکے غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطینی شہید صحافیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق قم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے گلزار شہداء علی ابن جعفر میں فلسطین میں صہیونی حکومت کے حملوں میں فلسطینی شہید صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی یاد تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں شریک صحافیوں نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطین میں جاری جنگ اور عوام کی مشکلات سے دنیا کو آگاہ کرنے میں مصروف صحافیوں سے ہمدردی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گيا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا، امیر عبداللہیان

شرکاء نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تقریب کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا بڑے امتحان سے گزر رہی ہے۔

صہیونی حکومت کے مظالم کے سامنے خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔

عرب ممالک کے حکمران غزہ کے حالات سے چشم پوشی کررہے ہیں۔ یہ سب تاریخ میں ہمیشہ کے لئے رقم ہوجائے گا۔

گذشتہ 43 دنوں کے اندر غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ جبکہ جنگ کی رپورٹنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بھی 50 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button