ایران

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے گارڈین کونسل کے ممبران کی ملاقات

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب  آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گارڈین کونسل کے فقہا اور قانون دانوں کے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر ایک کا فرض ہے کہ اس سال مارچ میں پرجوش انتخابات کے انعقاد کے لیے میدان فراہم کرے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے گارڈین کونسل کے ممبران نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے گارڈین کونسل کی محنت اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کونسل کے قانونی فرائض کے بارے میں کچھ نکات کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہر ایک کا فرض ہے کہ اس سال مارچ میں پرجوش انتخابات کے انعقاد کے لیے ماحول بنائے اور میدان فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کے بعد خطے کی صورت حال بدل جائے گی، جنرل اسماعیل قاآنی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایرانی مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ کی جنگ کو درحقیقت امریکہ ہی بڑھاوا دے رہا ہے۔

امریکی ٹیلیویژن چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین امیر عبداللہیان نے جنگ غزہ کی جانب اشارہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل نہیں چاہتے تھے کہ یہ بحران وسعت اختیار کرے تاہم غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کو امریکہ کی اندھی حمایت نے ہی غزہ کی جنگ میں شدت پیدا کی ہے جبکہ یمن اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے!

انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مزاحمتی اپریشن طوفان الاقصی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ حماس نے اب تک جو کچھ بھی انجام دیا ہے اپنے دفاع پر مبنی مسلمہ حق کی بنیاد پر انجام دیا ہے۔

میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران مغربی ایشیا میں موجود ملیشیاؤں کی حمایت کرتا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق و شام میں قابض امریکیوں کے مفادات پر حملہ کرنے والے ان گروہوں نے خود فیصلہ اٹھایا ہے اور وہ مکمل طور پر خود مختار ہیں۔

اپنی گفتگو کے ایک دوسرے حصے میں انہوں نے غزہ میں جاری غاصب صیہونی حکومت کے کھلے جنگی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہونے والے خواتین و بچوں کے سرعام قتل عام کی کھل کر مخالفت کی جانا چاہیئے!

متعلقہ مضامین

Back to top button