اہم ترین خبریںایران

طوفان الاقصی کے بعد خطے کی صورت حال بدل جائے گی، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعیت نیوز: ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے القسام بریگيڈ کے کمانڈر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ نے طوفان الاقصی کے نام سے عظیم کارنامہ رقم کیا ہے جو اللہ کی مدد اور القسام بریگيڈ غزہ کے دیگر مجاہدین کے ہاتھوں انجام پایا ہے۔

جنرل قاآنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے غاصب صیہونی حکومت کی کمزوری اور شکست و ریخت کو عیاں کردیا ہے اور عملی طور بتایا ہے کہ یہ حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ اب فلسطین اور خطے کی صورتحال وہ نہیں رہے گی جو طوفان الاقصی آپریشن سے پہلے تھی۔

قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے القسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی افواج اور بکتر بند گاڑیوں پر تحریک مزاحمت کے حملوں نے سب پر ثابت کر دیا کہ غزہ کے جیالے صیہونی دشمن کے خلاف بھرپور آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن : صوبہ ذمار میں 10 ہزار نوجوان طوفان الاقصی کے لئے تیار

جنرل اسماعیل قاآنی کے پیغام میں آیا ہے کہ بیت المقدس اور مزاحمت کے محور میں آپ کے بھائی پوری طرح آپ کے ساتھ ہیں اور ہم غزہ اور فلسطین میں دشمن اور اس کے حامیوں کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر نے محمد الضعیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس برادرانہ عہد پر قائم ہیں جو ہمیں متحد کرتا ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس تاریخی جنگ میں مزاحمت کی مؤثر اور مسلسل حمایت کی غرض سے جو بھی ضروری ہوا انجام دیں گے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے غاصب صیہونی حکومت کی کمزوری کو واضح طور پر سامنے لایا اور آپ نے عملی طور پر دکھایا کہ یہ حکومت مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button