ایران

غزہ میں خواتین اور بچوں کا قتل عام انسانی اصولوں اور عزت و وقار کے منافی ہے، زہرہ الھیان

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کی سربراہ زہرہ الھیان نےغزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام کو عظیم انسانی اصولوں اور عزت و وقار کے منافی اور بین الاقوامی کنونشنوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کی سربراہ زہرہ الھیان نے کربلا میں الزہرا یونیورسٹی میں ظلم مخالف خواتین کے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کی ۔ یہ سیمینار ’’غزہ اور فلسطین کے بچے اور خواتین‘‘ کے زیرعنوان منعقد ہوا ۔

اس بین الاقوامی سیمینار میں اسلامی ممالک کی سرگرم خواتین شریک ہوئيں ۔ زہرہ الھیان نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دستاویزات کے مطابق غزہ کے عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم متعدد انسانی حقوق منجملہ حساس گروہوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ۔ ان حساس گروہوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برکس کی فعالیت کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان اعلی سطحی اجلاس

ایران کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کی سربراہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اس کے علاوہ جنیوا کے چوتھے کنونشن کی شق نمبر چودہ، اٹھارہ، ستائيس، تینتیس اور انچاس کے مطابق متحارب حکومتیں محفوظ علاقوں کے قیام، ہسپتالوں پر حملے نہ کرنے، افراد کے حقوق اور وقار کا احترام کرنے، خصوصا خواتین پر تشدد نہ کرنے ، بے گناہ افراد کو سزا نہ دینے، افراد کو انفرادی یا اجتماعی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ کرنے کی پابند ہیں اورافراد کو کوچ پر مجبور کرنا انسانی حقوق کے عالمی منشور کی شق نمبر تیرہ کی خلاف ورزی ہے۔

زہرہ الھیان نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کے عالمی منشور کی شق نمبر دو، چار اور چھ میں بچوں کی خاص حمایت ، اس کے اجتماعی تحفظ اور انہیں خوراک ، رہائش، تفریح اور حفظان صحت کی سہولیات فراہم کئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی دستاویزات کی رو سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی اقدار اور عزت و وقار کے منافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button