اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین کا ساتھ نہ دیا تو اسرائیل مکہ و مدینہ پر بھی قبضہ کرلے گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

انہوں نے کہا کہ کیا تماشائی بن کر کلمہ کا حق بلند کر سکتے ہیں؟ روز محشر فلسطینی مظلوم آپ کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں گے

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں جامعہ سراج العلوم رحمان پورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 168 احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے اور فلسطین کی کامیابی اُمت مسلمہ کی کامیابی اور شکست صہیونیوں کی جیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا جہاد مسجدالاقصیٰ، قرآن اور ناموس رسالت(ص) کی حفاظت کیلئے ہے، اور سینتیس دنوں میں گیارہ ہزار مائیں بہنیں، بیٹیاں شہید ہو گئی ہیں، اسرائیل نے ہیروشیما اور ناگا ساکی سے زیادہ بارود غزہ میں استعمال کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے معاملے پر حکمران میر صادق و میر جعفر والا کردار ادا کر رہے ہیں او آئی سی میں امید تھی کہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ کریں گے یا عالمی فلسطین فنڈ قائم کریں گے، یا اڑتالیس گھنٹے میں اسرائیل کا تیل اور گیس بند کرنے کا اعلان کریں گے مگر افسوس کہ او آئی سی نے فلسطینیوں سمیت پوری امت کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا تماشائی بن کر کلمہ کا حق بلند کر سکتے ہیں؟ روز محشر فلسطینی مظلوم آپ کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں گے، پوچھیں گے کہ جب قرآن کیلئے لڑ رہے تھے تو آپ تماشائی کیوں بنے رہے، تو کیا جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بعض عناصر فرقہ واریت کو ہوادیکر گندم سبسڈی تحریک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لہٰذا عوام ہشیار رہیں ، آغا علی رضوی

ان کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک فلسطینیوں کیساتھ کھڑے رہیں گے اور ٹینک و توپوں کا مقابلہ کریں گے، لیکن راستے میں حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، کلمہ و حق کا کوئی بارڈر نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فلسطینیوں کا ساتھ نہ دیا تو اسرائیل مصر، سعودی عرب، شام، اردن، مدینہ منورہ تک پہنچ سکتا ہے، کیا یہ ہمیں چیلنج نہیں کہ بیت المقدس پر قبضہ کیا تو ان کا قبضہ مدینہ منورہ پر ہو جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button