ایران

دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکی اقدامات ، بین الاقوامی دہشت گردی کے مصداق ہیں

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکی اقدامات بین الاقوامی دہشت گردی کے مصداق ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کے گرد سیکورٹی حصار قائم کرنے اور مغربی ایشیا میں بد امنی پھیلانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان مسعود ستائشی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ گزرجانے کے باوجود غزہ کے مظلوم عوام پر بھیڑیا صفت غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اور اس حکومت کے اقدامات کا بھیڑیئے کے اقدامات سے موازنہ کرنا اس جانور پر ظلم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملے میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے، سعید ایروانی

انھوں نے اسلامی ملکوں کی عدلیہ کے سربراہوں کے نام ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے مکتوب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے رکوانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد پہنچانے کے لئے اسلامی ملکوں کی عدلیہ کے ہم آہنگ اقدام، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر مقدمہ چلانے کے لئے اسلامی ملکوں کی جانب سے ایک عدالت کی تشکیل، صیہونی مجرمین کے خلاف عدالتی کارروائي میں فلسطینی عوام کے ہمدرد اور طرفدار وکیلوں کی خدمات حاصل کرنے اور اس ناجائز حکومت کے جرائم کے دستاویزی ثبوت جمع کرنے ، صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ نیز سولہ اور سترہ مارچ 2023 کو موریتانیہ میں منعقدہ او آئی سی وزرا کونسل کے انچاسویں اجلاس میں پاس ہونے والی قرار داد پر فوری عمل درآمد کی تجاویز پیش کی ہیں۔

انھوں نے شہدائے مدافعین حرم کے لواحقین کے دائر کردہ مقدمات، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے کیس نیز مختلف دہشت گرد گروہوں، منجملہ الاحوازیہ، تندر، داعش نیز جبہت النصرہ سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی تشکیل، تقویت اور ان کی حمایت میں امریکی حکومت کے اقدامات سے متعلق مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ مذکورہ سبھی دہشت گرد گروہوں کی امریکہ نے مالی، اسلحہ جاتی ، سیاسی اور ابلاغیاتی حمایت کی ہے اور ان سے ایران نیز اس پورے خطے کی سیکورٹی ختم کرنے کے لئے نیابتی فورس کا کام لیا ہے جو دہشت گردوں کی کھلی حمایت اور بین الاقوامی دہشت گردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button