عراق

عراقی مقاومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اقصیٰ1 میزائل کا استعمال

شیعیت نیوز: آج عراق کی اسلامی مقاومت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے اقصیٰ1 میزائل استعمال کیا ہے۔

عراقی میڈیا اور شام کے مقامی ذرائع نے آج صبح عراق اور شام میں 3 امریکی اڈوں پر 5 حملوں کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج صبح اربیل ائیر پورٹ کے قریب حریر امریکی فوجی اڈے پر 3 خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ تاہم ان ڈرونز سے زمین کی جانب پھینکا جانے والا بارودی مواد اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا، جس کی وجہ سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

عراق کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ کم از کم ایک دھماکے کی آواز اس فوجی اڈے میں سنی گئی لیکن اس سے متعلق تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہسپتال کے قریب کوئی سرنگ نہیں، اسرائیل کے دعوے گمراہ کن ہیں، حماس رہنما اسامہ حمدان

قبل ازیں صوبہ الانبار میں عین الاسد امریکی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی نے عراق و شام میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لئے اقصیٰ1 میزائل استعمال کیا ہے۔

اس حوالے سے عراقی مقاومت نے بتایا کہ اس میزائل کو غزہ میں امریکہ سربراہی میں صیہونی جارحیت کے جواب میں داغنا پڑا۔

گذشتہ دنوں میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد مرتبہ راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا گيا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے غزہ کے خلاف غاصب اسرائیل کے سفاکانہ اور جارحانہ حملوں اور ان حملوں کی امریکہ کی جانب سے حمایت کئے جانے پر، امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گروہ علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button