اہم ترین خبریںایران

اسلامی ممالک غزہ کے بارے میں ٹھوس اور جامع حمکت عملی اپنائيں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے وفد کے ہمراہ رہبر معظم سے ملاقات آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات میں حماس کے سربراہ نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے علاوہ مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ بھی رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کی۔

ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غزہ اور غرب اردن میں غاصب صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار سے جنگ میں ایمان کو ضرور فتح حاصل ہو گی، صدر ابراہیم رئیسی

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کی قدردانی کی اور صیہونی حکومت، امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی براہ راست حمایت سے کیے جانے والے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران غاصب صیہونیوں کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر رہبر معظم نے غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امریکی نگرانی میں صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران ہمیشہ غاصب صہیونی فورسز کے مقابلے میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت کریں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ٹھوس اقدامات اور غزہ کے عوام کے لیے اسلامی حکومتوں کی جامع اور عملی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button