ایران

اٹھئے اور غزہ کے مظلوم عوام کا دفاع کیجئے! عالمی برادری سے ایرانی وزارت خارجہ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے جنگی جرائم پر تادیبی اور انسدادی اقدام نہ کرنا جنگی مجرمین اور تخریب کاروں کے مقابلے میں عدل و انصاف چاہنے والوں، حریت پسندوں اور عالمی امن وآشتی کے طرفداروں کے جھک جانے کے مترادف ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے پیج ایکس پر عالمی برادری، سبھی بین الاقوامی تنظیموں، حکومتوں اور اقوام کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے ۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی امن وآشتی کے لئے، جرائم پیشہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کا دفاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : علاقہ بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اگر بین الاقوامی اداروں، حکومتوں اور اقوام سمیت پوری عالمی برادری صیہونیوں کے اتنے زیادہ ہولناک جرائم کے مقابلے میں جو تین ہفتے سے جاری ہیں، مضبوط اور ٹھوس انسدادی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرتی ہے اور مجرمین اور ان کے حامیوں کو سزا دیئے بغیر یونہی چھوڑ دیتی ہے تو بین الاقومی قوانین، عالمی اصول وضوابط اور نظام کا اعتبار ختم ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے جنگی جرائم کی سزانہ دینا اور ان کے خلاف مضبوط قدم نہ اٹھانا جنگی مجرمین اور تخریبکاروں کے سامنے عالمی امن و آشتی کے طرفداروں حریت پسندوں اور عدل وانصاف چاہنے والوں کے جھک جانے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button