ایران

علاقہ بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللّہیان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ میں وسعت نہیں چاہتا اور حماس کی سیاسی حمایت کررہا ہے،علاقے کے حالات کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے نیویارک میں امریکہ کے قومی ریڈیو این پی آر سے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم جاری رہنے کی وجہ سے پورا علاقہ بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ ہم جنگ میں وسعت نہیں چاہتے بلکہ دوسروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ جلد سے جلد جنگ بند کرانے کا راستہ اختیار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اموات کی تعداد حقیقی ہے، اقوام متحدہ

ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللّہیان نے اسی کے ساتھ کہا کہ حالات بہت پیچیدہ ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں میں 7 ہزار سے زائد بے گناہوں کی شہادت پر تحمل علاقے کے لئے بہت دشوارہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جو تصویر ہمارے سامنے ہے ، وہ یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم کےجاری رہنے کی وجہ سے پورا علاقے بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

حسین امیر عبداللّہیان نے اس سوال کےجواب کہ ایران اپنے اتحادیوں سے تحمل کے لئے کہرہا ہے یا نہیں، کہا کہ ’’وہ خود فیصلہ کریں گے۔ ان کی طرف سے ہر لمحہ کسی بھی فیصلے کا امکان ہے لیکن میں ہم امریکہ سے کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی ہر حال میں حمایت کی پالیسی سے دستبردار ہوجائے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button