اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا فضائی حملہ

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے چند غیر آباد سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المنار نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان کے چند غیر آباد سرحدی علاقوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان میں صہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی تھی

یہ بھی پڑھیں : ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال پر MK-84 بم گرایا تھا

دوسری جانب چند گھنٹے پہلے حزب اللہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کے المالکیہ فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے اس حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور بھاری مقدار میں صیہونی فوج کے جنگی وسائل تباہ ہوگئے ۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

النشرہ نے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مالکیہ میں صہیونی فورسز کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنانی علاقوں پر حملے کے جواب میں حزب اللہ کے شہید محمود بیزی یونٹ اور شہید مہدی عطوف یونٹ کے جوانوں نے مالکیہ میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائلوں اور اتش گیر مادوں سے ہونے والے حملوں میں صیہونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کفر شوبا اور شیبا فارم کے علاقوں میں بھی لبنانی سرحد سے حملوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ الطحیات میں صہیونی فوجی تنصیبات پر لبنانی مجاہدین نے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے 10 میزائل مقبوضہ علاقوں پر فائر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button